کوئٹہ(کامرس ڈیسک)چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدرحاجی صلاح الدین نے چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس جمعہ 18مارچ کو دو بجے چمن چیمبر کے دفتر میں طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے ستمبر2021ء سے تاحال ایگزیکٹو کمیٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا ہے جس پر چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اکثریت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی درخواست پر چیمبرکا اجلاس جمعہ 18مارچ کو دوپہر 2بجے چیمبر کے دفتر میں منعقد ہوگا ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔