لاہور ‘ ہاکی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم

202

پشاور(جسارت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید ظاہر شاہ نے لاہور میں ہونیوالی ہاکی چیمپئن شپ میں رنر اپ آنے پر کے پی ہاکی ٹیم کے ممبران کو انعامات دئیے ‘ یہ انعامات انہوں نے گذشتہ روز لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیلئے آنیوالے کھلاڑیو ں کو دئیے اس موقع پر ان کے ہمراہ ہاکی کوچ محم آصف سمیت ہاکی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ہدایت آفریدی اور ٹیکنیکل آفیشل ہارون الرشید بھی موجود تھے۔