ایرانی ہیکروں نے موساد چیف کا کمپیوٹر ہیک کرلیا

224

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی میڈیانے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی ہیکروں نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے کمپیوٹر میں گھس کر اس سے حساس معلومات چوری کرلی ہیں۔عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز قابض حکومت کی ویب سائٹوں کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیاتھا،جس کے نتیجے میں اس نے گھنٹوں کام کرنا چھوڑ دیا ۔ دوسری جانب صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کسی ایک ہیکر نے نہیں کیا ، بلکہ اس میں بڑی حکومت ملوث ہے۔ حملہ آوروں کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی کا نظام ہے اور وہ یقینی طور پر ایران ہو سکتا ہے۔