عدالت عظمیٰ: سیاسی کارکنوں کو تصادم سے بچانے کیلیے درخواست

175

 

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدم اعتماد کے موقع پر سیاسی کارکنان کو تصادم سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیر اعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے،عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہونا چاہیے، سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل کرنے، ریاستی حکام کو آئینی حدود میں رہنے سمیت اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کا حکم دے،مزید یہ کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دے۔درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، وزارت داخلہ،دفاع،آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔