دہشتگردی کا خطرہ، کوئٹہ میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لئے بند، سیکورٹی سخت

337
دہشتگردی کا خطرہ، کوئٹہ میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لئے بند، سیکورٹی سخت

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 2 روز کے لئے بند کردئیے گئے، جبکہ آج اور کل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کیے گئے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے 2 روز کے لئے بند رہیں گے، جامعہ بلوچستان بھی 2 روز کے لئے بند رہے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں آج اور کل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ کوئٹہ، سبی مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی بڑھادی گئی۔

کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔کوئٹہ اور گوادر میں فورسز کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے 22 مارچ تک الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔