تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاانی نے کہا ہے کہ شمالی عراق کے شہر اربیل میں موساد کے مرکز پر کارروائی میں کوئی غلطی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اربیل میں مضبوط ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا اب مزاحمتی دھڑوں سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ کی صلاحیت سے صیہونیوں کو بہت خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض فوج کا فضائی اور میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم حزب اللہ کے ڈرونز کا پتا لگانے میں ناکام رہا۔