اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مستقبل میں ان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی (ر) سے ملاقات میںکیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افریقا کے لیے پاکستان کا وژن تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر تعلقات کو فروغ دینا اور مشترکہ منصوبوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا قیام ہے۔ انہو ں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کا بھرپور تجربہ ہے، اس لیے اعلیٰ افسران، فوجی وفود کا تبادلہ دونوں ریاستوں کے لیے سود مند ہوگا۔