زرداری اور امپائر حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں، حافظ حسین

295

کوئٹہ (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں موجودہ مارچ وہ پہلا مہینہ ہے جس میں اتنے سارے مارچ ہونگے آخر میں زرداری اور امپائر ایک حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں جس سے مال والا اور مولانا دونوں کے ساتھ ایک اور ہاتھ ہو سکتا ہے۔ بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی گٹھ جوڑ اور خرید وفروخت میں جو کل غیروں پر بھاری تھاآنے والے کل میں اپنوں کے لیے بھاری ثابت ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے اس آخری عشرے میں ہونی انہونی اور انہونی ہونی ہو سکتی ہے۔