ملک میں بحران: بارکونسلز کا عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

173

اسلا م آباد (صبا ح نیوز) ملک بھر کی بار کونسلز نے ملک کو کسی بھی سیاسی بحران سے بچانے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کا کہنا تھا کہ بارکونسلز نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کیا‘ وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمن نے مارچ کا اعلان کیا ہے‘ اس طرح کی صورتحال میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔