اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے بلوچستان لیویز فورس میں تحصیل دار اور نائب تحصیل دار کی بھرتیوں سے متعلق بلوچستان حکومت کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں۔معاملے کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان حکومت نے لیویز فورس میں یہ تعیناتیاں خلافِ قانون کیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے قبل ازیں موقف اپنایا تھا کہ لیویز فورس میں تحصیلداروں کی تعیناتیاں قانون کے مطابق ہوئیں۔