پشاور(اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کے شہداء کے لواحقین کے لیے خصوصی معاوضوں کی رقم فی کس 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کو امامیہ جرگے کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ سر تاج قزلباش کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔قبل ازیںصوبائی کابینہ نے گزشتہ روز شہداء کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس خصوصی معاوضوں کی منظوری دی تھی۔