اسحاق ڈار کیخلاف شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر

107

اسلام آباد (صباح نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ30 مارچ تک موخر کردیا۔ عدالت عالیہ کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں شریک ملزمان کے خلاف سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کر دیا۔ ریفرنس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث فیصلہ موخر کیا گیا جو 30مارچ کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔