اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کو وحشی جٹ قرار دیدیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اب 25 مارچ کو آرہی ہے، 27 مارچ کے جلسے کو سکیورٹی دیں گے لیکن کسی کوعوام کے جان و مال سیکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ حیرت مولانا فضل الرحمن پر ہورہی ہے کیونکہ یہ سارے بھاگ جائیں گے آپ دھر لیے جائیں گے، فضل الرحمن جو زبان استعمال کررہے ہیں اس سے انتشار پھیلا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بپھرے پڑے ہیں اور وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، فضل الرحمن آپ عالم دین ہیں، تیل میں بھگوئی ہوئی لاٹھیاں،آپ یہ کیا باتیں کررہے ہیں، مولانا ملک میں خانہ جنگی ہوئی تواس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی۔