حکومت کا ملک بھر میں تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

647
حکومت کا ملک بھر میں تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام  آباد: حکومت نے ملک بھر میں تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، جس کے باعث تمام پابندیوں کو ختم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے جب کہ وبا ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔

واضح  رہے کہ حکومت نے انسداد کورونا کے ادارے این سی او سی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔