عد م اعتماد کی تحریک واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،رانا ثناء اللہ

290

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ اب حکومت کیساتھ مذاکراتنہیں ہو سکتے ، نیازی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اسلام آباد جلسہ میں وزیراعظم عمران خان استعفے کااعلان کر یں گے ہمارے پاس اتحادیوں کے بغیر نمبرز پورے ہیں ہم کوغیرقانونی کام نہیں کر رہے ،عد م اعتماد کی تحریک واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،یہ حکومت کی خام خیالی ہے کہ 27مارچ کودس لاکھ لوگوں کا جلسہ کریں گے,اسلام آباد میں ڈی چوک میں پہنچے کے لیے پنجاب بھرکے تمام مسلم لیگ ن عہدیداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی, ڈی چوک میں جلسہ کریں یادھرنادیں اب عوام انہیں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی فائنل ہوچکی ہے ،عمران نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتمادبھرپورکامیاب ہوگی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی پر اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نااہل نالائق حکومت کواقتدار سے باہر کرنے کی تحریک پیش کر دی کی ہے۔