لاڑکانہ ،پولیس کی کارروائی ،10 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

202

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار منشیات، موبائل فون اور چوری شدہ بھینس برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم صدام ابڑو کو نائن ایم ایم پستول اور گولیوں سمیت، یونیورسٹی پولیس نے چار اشتہاری ملزمان حسین سندیلو، مطلوب ملزم سعید عرف احسان، وقار حسین اور یاسر سندیلو کو، رتوڈیرو پولیس نے اشتہاری ملزم محمد بخش جونیجو کو، کنگا پولیس نے چوریم مقدمے کے روپوش ملزم فدی عرف فدا جاگیرانی کو، منشیات فروش ریاض عرف کانولی سومرو کو 2 ہزار گرام بھنگ سمیت، ڈوکری پولیس نے مطلوب ملزم علی بخش جونیجو کو، تعلقہ پولیس نے منشیات فروش شہزادو جتوئی کو 3500 گرام بھنگ سمیت، حیدری اور سچل پولیس نے شہری مہران خان اور ایاز حسین شاہ کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں، سول لائن پولیس نے شہری معظم علی کی چھینے جانے والے موبائل فون اور نوڈیرو پولیس نے شہری ایاز علی چنا کی چوری شدہ بھینس برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی۔دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں جیسے متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ حیدری پولیس نے حدود جمالی لاڑو کے قریب مقابلے میں ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد برآمد کرلیا، ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ کے مطابق گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی اور پولیس مقابلوں جیسے متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے جس کے قبضے سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کرکے کرکے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت گاؤں وڈا مہر کے رہائشی مقصود عرف پوپٹ مہر ولد عبدالستار کے طور پر ہوئی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیان جاری ہیں، گرفتار ڈاکو پر مارکیٹ، ولید، حیدری، ماہوٹا سمیت دیگر تھانوں پر مختلف سنگین مقدمات بھی درج ہیں۔لاڑکانہ کے قریب گاؤں جلیل شر میں بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 23 سالہ نوجوان مزمل حسن شر اور راشد شر شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثا کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں نوجوان مزمل حسن شر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی گئی۔ ورثا کے مطابق دونوں نوجوان اپنے گھر کی خراب بجلی کے تاروں کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک کرنٹ لگنے کے باعث دونوں شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک نوجوان دم توڑگیا، دوسری جانب متوفی نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔