اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ نہیں ،دونوں نے ساتھ چلنا ہے،پرویز خٹک

255

اسلام آ باد(آن لائن ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں حکومت کہیں نہیں جار ہی ۔اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ نہیں دونوں نے ملکر چلنا ہے۔ ہم گھبرا نہیں رہے اپوزیشن گھبراہٹ میں ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پتا نہیں آپ لوگوں کو حکومت کیوں جاتی نظر آرہی ہے۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے یقین سے کہتا ہو ں کے حکومت کہیں نہیں جاری سیاسی لوگوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ نہیں دونوں نے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے۔ جو جانا چاہتا ہے وہ استعفا دے اور جائے ورنہ عوام کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر دفاع پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتے 20دن میں ملا قات ہو جاتی ہے، آخری ملاقات کب ہوئی یہ بتانا مناسب نہیں سمجھتا میں خوش وہ بھی خوش۔ عمران خان بہت زیادہ پر اعتماد ہیں یہ ایک دوسرے کے خلاف سخت ترین دشمن ہیں لیکن عمران خان کے خلاف سارے ایک ہیں۔ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں ہم گھبرا نہیں رہے اپوزیشن گھبراہٹ میں ہے ۔