اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرا رکھی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹنگ کے روز تمام ارکان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف یا جان بوجھ کو اسمبلی اجلاس میں حاضر نہ ہوا تو اس رکن کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔