بلاول نے تقریروں میں وزیر اعظم کی زبان پھسلنے کی وڈیوشیئرکردی

190

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی اردو کی ٹرولنگ کردی۔بلاول نے ٹوئٹ پر وزیراعظم کے ایسے بیانات کے مختلف کِلپس پر مبنی ایک مزاحیہ وڈیو شیئر کی جس میں مختلف مواقعوں پر ان کی زبان پھسلی۔بلاول نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا کہ وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں، وڈیو کا آغاز وزیراعظم کے اس بیان سے ہوتا ہے جو بلاول کے کانپیں ٹانگ رہی ہیں کے جواب میں وزیر اعظم دیتے ہیں۔عمران خان
اپنی تقریر میں سابق صدر آصف زرداری کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو اردو سکھائیں، اس بیان کے بعد ترتیب وار وزیر اعظم کے وہ بیانات موجود ہیں جس میں ان کی زبان پھسلی تھی۔وڈیو میں وزیراعظم کے12 موسموں، جرمنی جاپان کی مشترکہ سرحد کے بیان کو بھی شامل کیا گیا۔