عدالت عظمیٰ : فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

102

اسلا م آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ 15 مارچ کو فیصل واوڈا سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات سے متعلق تحریری معروضات
عدالت میں جمع کرادیں۔ فیصل واوڈا نے عدالت کو بتایا کہ جھوٹے بیان حلفی پر آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی، عدالت عظمیٰ کے فیصلوں سے واضح ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں، رہنما تحریک انصاف نے تحریری معروضات میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں ہے، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 8c کے تحت الیکشن کمیشن کسی امیدوار کو نااہل قرار نہیں دے سکتا، کسی پبلک آفس ہولڈر کو نااہل قرار دینے کا متعلقہ فورم الیکشن ٹریبونل ہے، جھوٹے بیان حلفی کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کیلیے عدالتی ٹرائل لازمی ہے، عدالت جھوٹے بیان حلفی پر فیصلہ دیتے ہوئے وجوہات کو بھی مدنظر رکھے۔