کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے اے ایچ گروپ کے مشترکہ اشتراک سے پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزبیشن اینڈ کنونشن 25-26-27 مارچ کو ماربیلا کیو مارکی منعقد کی جارہی ہے۔ اے ایچ گروپ کے چیئرمین یاسر محسودنے بتایاکہ تین روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزبیشن میں ملک بھر سے نامور بلڈرز، ڈویلپیئر، الائیڈ کنسٹرکشن بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ نمائش میں خصوصی طور پر پراپرٹی، کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈرز،ڈویلپرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرسے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر سکیں گی۔ چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری محمد خورشید برلاس نے کہا کہ پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنونشن پاکستان کے عوام کی سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے، یہ ایگزیبیشن پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرے گی، ایکسپو کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔