لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی لاڑکانہ کی ہدایت پر شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات ہٹانے اور ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والی رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹر آصف رضا بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے شہر کے تمام ایس ایچ اوز، ٹریفک سارجنٹس اور میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ہمراہ اتاترک ٹاور باقرانی روڈ سے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں دوکانوں کے باہر پڑے ہوئے روڈ سے سامان ہٹا دیا گیا اور کاروباری مرکز بندر روڈ سے موٹر سائیکلوں کی غیر قانونی پارکنگ ختم کر دی گئی جس کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، دکاندارون کو تجاوزات نہ بڑھانے کا پابند بنایا ہے۔ شہری اور بیوپاری قانون کی پابندی کریں، میونسپل اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، آپریشن 15 روز تک جاری رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے بھاری جرمانے اور تجاوزات بڑھانے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔