لاہور(نمائندہ جسارت)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ آگئی اراکین کی تعداد پوری نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس 172 لوگ ہی پورے نہ ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لوگ بھی نہیں لا سکتے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عوام میں کھڑے ہو کر غریبوں کا مذاق اڑایا، عوام عمران مافیاز کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،عمران خان ملک میں روزگار اور معیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے، قوم کو 22ہزار ارب کا مقروض بنایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں آپ کا آلو پیاز کی قیمتوں سے کوئی سروکار نہیں۔