سہہ فریقی ٹی 20بلائنڈکرکٹ سیریزمیں پاکستان نے بھارت کو 29 رنزسے شکست دیدی

504
سہہ فریقی ٹی 20بلائنڈکرکٹ سیریزمیں پاکستان نے بھارت کو 29 رنزسے شکست دیدی

شارجہ : سہہ فریقی ٹی ٹوینٹی بلائنڈکرکٹ سیریزشارجہ میں پاکستان نے بھارت کو 29 رنزسے شکست دیدی۔پاکستان کے 192 رنزکے تعاقب میں بھارتی ٹیم 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر .162 رنزبنا سکی۔

۔شارجہ. وکٹوریہ اسٹیڈیم شارجہ میں بھارت نے ٹاس جیت کرپہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر191 رنزبنائے تھے۔

واضع رہے کہ شارجہ میں جاری سہہ فریقی کرکٹ سیریز میں پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہے بلائنڈ کرکٹ سیریز 13 سے 19مارچ تک جاری رہے گی.

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ا آرام کے دن پاکستان پویلین میں ایکسپو 2020 کا دورہ کیا ۔