عثمان خواجہ نے تیسری مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں 150رنز سے بڑی اننگ کھیلی

193

اسلام آباد میں پیدا ہوئے عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف آسڑیلیا میں5 ٹیسٹ میچوں کی7 اننگز میں ایک سنچری بنائی تھی مگر اس دورے سے پہلے انہوں نے اس ملک میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔ راولپنڈی میں انہوں نے پاکستان میں اپنا ٹیسٹ کھیلا تھا جس میں وہ پاکستان میں اپنی پہلی سنچری سے چک گئے تھے۔وہ222 منٹس میں159 گیندوں پر15 چوکوں کی مدد سے 97 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کے اس بلے نے پاکستان میں اپنی پہلی سنچری193 گیندوں پر12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پوری کرنے کے بعد اس کو 150 رنز میں تبدل کیا۔ وہ اپنے 150 رنز 322 گیندوں پر15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کرنے میں کا میاب رہے۔ اس اننگ میں وہ369 گیندوں پر15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے160 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ میں یہ تیسرا موقع ہے جب اس 35 سالہ بلے باز نے 150 رنز سے بڑی اننگ کھیلی ہیں۔ پہلی مرتبہ انہوں نے ایسا نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین میں نومبر 2015 میں ہوئے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کی پہلی اننگ میں کیا تھا۔ وہ374 منٹس میں239 گیندوں پر16 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے174 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کا یہ اسکور اس اننگ میں سب سے زیادہ اسکور بھی تھا۔ آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگ130.2 اوور میں4 وکٹوں پر 556 رنز بناکر ڈکلیر کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو208 ر نز سے جیت حاصل ہوئی تھی۔انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں جنوری 2018 میں ہوئے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ نے دوسری مرتبہ 150 رنز سے بڑی اننگ کھیلی تھی۔آسڑیلیا کی پہلی اننگ میں وہ514 منٹس میں381 گیندوں پر18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے171 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس اننگ میں آسڑیلیا کے دو اور بلے باز سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے تھے مگر کوئی ان سے بڑا اسکور نہیں کر سکا تھا۔ اس ٹیسٹ میں آسڑیلیا نے ایک اننگ اور123 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان میں7 کھلاڑیوں نے 8 مرتبہ 150رنز سے بڑی اننگ کھیلی ہیں۔ ایلن بورڈر ایسے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے2 مرتبہ ایسا کیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں مارچ 1980میں ہوئے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ایسا کیا تھا۔اس ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں وہ گیندوں پر چوکوں اور چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر150 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ دوسری اننگ میں انہوں نے 209 منٹس میں 184 گیندوں پر16 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے153 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ مارک ٹیلر کے پاس ہے جنہوں نے پشاور میں اکتوبر 1998میں720 منٹس میں564 گیندوں پر32 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 334 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کے خلاف آسڑیلیا کے لئے یہ دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔