ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)پولٹری فارمز مالکان نے مرغی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا حکومت فوری نوٹس لے جب پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو کھانے پینے کی اشیاء کے دام بڑھ جاتے ہیں جو کم نہیں ہوتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر بھی کھانے پینے کی اشیاء کے دام کیوں نہیں کم کیے جاتے؟ عوام کا شکوہ۔ پولٹری فارمز مالکان نے مرغی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے مرغی کا گوشت 580 اور 560 روپے کلو تک بازار میں فروخت کیا جارہا ہے مرغی کے گوشت کو غریب کھانے سے بالکل قاصر ہیں مرغیوں میں بیماری پھیلنے کی اطلاع ملنے کے باوجود پولٹری فارمز نے مرغی کے دام آسمان تک پہنچا دیے ہیں لیکن کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے ٹھٹھہ مکلی کے عوام نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فوری روکا جائے اور مرغی کی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عوام نے شکوہ کیا ہے کہ پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ ہوتے ہی ہر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ایسا اضافہ کیا جاتا ہے جو کبھی کم نہیں ہوتا اور جب پیٹرول کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو کوئی چیز سستی نہیں کی جاتی فائدہ بڑے بڑے بیوپاریوں کو ہی ہوتا ہے۔