وزیراعظم وزیر کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی نہ دیں، شازیہ مری

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم عمران خان اپنے وزیر سرور خان کے ذریعے ہمیں بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینا بند کریں اور ہم نے عمران خان کی دھمکی نوٹ کرلی ہے اور ادارے بھی ریکارڈ پر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے وفاقی وزیر سرور خان کی جانب سے دہشت گردی کی کھلی دھمکی دینے کا فوری نوٹس لے اور اس وفاقی وزیر پر دہشت گردی کا پرچہ کاٹ کر فوراً قانون کی گرفت میں لیا جائے۔ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بم سے اڑانے کی بات کرنا مذاق کی بات نہیں ہے، ہم دہشت گردی کے نقصان بھگت چکے ہیں اور آج بھی نشانے پر ہیں۔ صرف وزیراعظم ہی نہیں ان کی کابینہ بھی مکمل پاگل ہوگئی ہے، لگتا ہے عدم اعتماد کی تحریک نے نیازی اینڈ مافیا کے ہوش اڑا دیے ہیں۔