علیم خان سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں‘ شاہد خاقان

217

لاہور (آن لائن)ن لیگ کے نائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عبد العلیم خان سے کسی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں، اگر وہ ملنا چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سابق صدر جسٹس (ر) رفیق تارڑ کے انتقال پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب عمران خان کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔