لاہور (نمائندہ جسارت) سابق صدر آصف زرداری کو دھمکی دینے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے عدیل چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم نے آصف زرداری کو عوامی مجمع میں جان سے مارنے کی دھمکی دی، عمران خان نے آصف زرداری کو اپنی بندوق کے نشانے پر ہونے کا بیان دیا۔ اس بیان سے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوف و ہراس پھیلا، استدعا ہے کہ عدالت وزیر اعظم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے متعلقہ پولیس سے 24 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔