ا پوزیشن کا اسد قیصر کیخلاف بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

243

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی کی وزرا اور حکومتی اراکین سے ملاقات کے بعد اپوزیشن نے اسپیکر اسد قیصر کی غیر
جانبداری پر سوالات اٹھا تے ہوئے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط بھی کرا لیے گئے ہیں ۔100 سے زاید اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں ، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اسپیکر مسلسل ہمارے اراکین کو بھی ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں فون کررہے ہیں، اسپیکرکے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے،وزیراعظم کے خلاف پھرعدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کریں گے۔