لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ میںایک مرتبہ پھر وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی ارکان کو نااہلی اور گھیرائو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہے ہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے (ن) لیگ کے سابق سینیٹر چودھری تنویر کی گرفتاری پر ردعمل میںٹوئٹ کیا(ن)لیگی رہنما چودھری تنویر کو کراچی میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا پھر بغیر ٹرانزٹ بیل کے لاہور بھیج دیا گیا،(ن)لیگی رہنما دل کے دائمی مریض ہیں، دوائیاں لے رہے ہیں، کیا شرم کی بات ہے۔