پاکستانی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صرف 2ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی

726

آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان تینٹیسٹ میچوں کیسیریز کا دوسراٹیسٹ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ہفتہ (12 مارچ) سے شروع ہوگا۔ یہ میزبان ٹیم کے لیے بے حد اچھا میدان ہے۔ اس میدان پر اس نے ابھی تک جو43 ٹیسٹ کھیلے ہیںاس میں23 ٹیسٹ میچوں میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے18ٹیسٹ برابر رہے ہیں جبکہ دوٹیسٹ میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو اس میدان پر پہلی شکست ہوئی تھی۔ دسمبر 2000 میںہوئے میچ میں انگلینڈ نے کم روشنی میں چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقا نے پاکستان کو اکتوبر 2007 میں160 رنز سے ہرایا تھا۔آسڑیلیا نے اس میدان پر جو آٹھ ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں پانچ میں اسے شکست ہوئی ہے اور تین ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔اس میدان پر آخری ٹسٹ میچ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جنوری 2021 میں ہوا تھا جس میں میزبان ٹیم نے سات وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
سری لنکا کے خلاف فروری 2009 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے248.5 اوور میںچھ وکٹ پر 765 رنز بنائے تھے جو اس میدان پر کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ آسڑیلیا کااس میدان پر سب سے زیادہ اسکور142.3 اوور میں390 رنز ہے جو اس نے پاکستان کے خلاف اکتوبر1998 میں بنایا تھا۔
آسڑیلیا کے تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف اکتوبر 1956میں ہوئے میچ میں53.1 اوور میں80 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس میدان پر کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکو ر ہے۔ پاکستان کا اس میدان پر سب سے کم اسکور61.1 اوور میں128 رنز ہے جو اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دسمبر 1980 میں بنایا تھا۔
پاکستان کے یونس خان ایسے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے اس میدان پر ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔ یونس خان نے سری لنکا کے خلاف فروری 2009 میں760 منٹ میں568 بالوں پر27 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے313 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا اعزاز اس میدان پر بابی سمپسن کے پاس ہے جنہوں نے اکتوبر1964میں ہوئے ٹیسٹ میں405 منٹ میں13 چوکوں کی مدد سے153 رنز بنائے تھے۔
عمران خان نے بھارت کے خلاف دسمبر 1982 میں ہوئے ٹیسٹ میں20.1 اوور میں60 رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو اس میدان پر ایک اننگز میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔آسڑیلیا کے لیے اس میدان پر سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈٖ رے برائٹ کے پاس ہے جنہوں نے فروری 1980 میں46.5 اوور میں87 رنز دیکر پاکستان کے سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
کراچی میں ایک میچ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ فضل محمود کے پاس ہے جنہوں نے اکتوبر 1956میں آسڑیلیا کے خلاف75 اوور میں114 رنز دیکر13 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔آسڑیلیا کے لئے اس میدان پر سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈٖ رے برائٹ کے پاس ہے جنہوں نے فروری 1980 میں57.5 اوور میں111 رنز دیکر پاکستان کے دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔