کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف فیڈریشن کی سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال 107 ویں روز بھی جاری رہی ۔ کوئٹہ میںسرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز گزشتہ روز107 ویںروز بھی بند رہیں۔ڈاکٹرز تاحال مطالبات کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن کے منتظر احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں ادویات ، مشینری اور دیگر عوامی سہولیات سمیت اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری طرف شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری مراعات لینے کے باوجود ڈیوٹیز سے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے ساتھ انہیں او پی ڈیز فعال کرنے کا پابند کیا جائے۔