لاڑکانہ ،پانی کے تنازع پر مسلح افرا د کی فائرنگ ،4 افراد زخمی

300

 

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود ناکہ نمبر7 کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قنبر تحصیل کے گاؤں شیر محمد بلیدی کی رہائشی خاتون سوناری بلیدی ان کے بھائی پیارو خان اور بھتیجے دلبر بلیدی سمیت راہگیر فہد چانڈیو کو شدید زخمی کردیا۔اطلاع پرحد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک ملزم اربیلو بلیدی کو پستول سمیت گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔دوسری جانب زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ زخمیوں کے مطابق ان کا اپنی ہی برادری سے 10 برسوں سے پانی کا تنازع چل رہا ہے آج مقدمے کی سماعت کے لیے سینٹرل جیل لاڑکانہ آنے کے بعد واپس گاؤں جارہے تھے کہ جیل کے باہر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہمیں زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانے سے اپیل کی کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔