سکھر (نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء کا احتجاج، وکلاء پر مقدمات کے اندراج کے خلاف سکھرمیں بھی وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ نوشہروفیروز میں وکلاء پر ایف آئی آر کو واپس لیا جائے، وکلاء نے تمام عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، وکیل رہنماء علی گل عباسی نے کہا ہے اسلام آباد میں سینئر وکیل کامران مرتضیٰ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔