اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کیے گئے جلسے کے بعد ملک کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی بڑا پاورشو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی،اس اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول اور آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔ تینوں بڑی جماعتوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جواب میں تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں بڑا جلسہ کریں۔ تینوں جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے دوران اسپیکر کے کسی بھی اقدام کے خلاف تمام آئینی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیںسابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا چیلنج قبول ہے، اپوزیشن اسلام آباد میں 10 گنا بڑا جلسہ کریگی ، خان صاحب کسی بھول میں نہ رہیں،اپوزیشن کا اکٹھ تاریخی ہو گا، ہم اپنے ارکاان کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔