اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اور ریجنل صدر پی ٹی آئی اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپنے لیڈر کی پکار پر لبیک کہنے کے لیے اسلام
آباد پوری طرح تیار ہے، جب بھی قائد کا حکم ہوگا ہم اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے ۔ علاوہ ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے محبت کرنے والے تیار ہوجائیں، عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل تاریخی عوامی اجتماع ہوگا۔