سکھر ،میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کا یوسیز کا اچانک دورہ

118

سکھر (نمائندہ جسارت)شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر سے بہتر بنانے کیلیے میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی جانب سے یوسیز میں سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے یوسی 14، 17 اور 19 کا اچانک دورہ کرکے صفائی کے نظام اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی میں پہلے کی نسبت بہتری ضرور آئی ہے مگر ہمیں مزید بہتری لانا ہوگی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے، متعلقہ سینیٹری انسپکٹرز شہریوں میں بھی شعور بیدار کریں کہ کچرے کو کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے مخصوص مقام پر ڈالیں تاکہ صفائی کے کاموں میں آسانی پیدا ہو اور کچرا سڑکوں پر نہ پھیلے۔ دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے انچارج سینی ٹیشن آصف علی خان، سی ایس آئی شہزور کھوسو اور سینیٹری انسپکٹرز عبدالجبار شیخ، لطیف بگٹی، زبیر کو بھی طلب کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔