ایرانی ڈرون وینزویلا میں دہشت گردی میں استعمال ہوں گے‘ اسرائیل

157

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران لڑاکا ڈرونز بنانے میں وینزویلا کی مدد کر رہا ہے ،جو دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اپنے بیان میں وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کی ایک تصویر دکھائی جس میں وہ ایرانی ساختہ ڈرون کا ایک ماڈل سرکاری ٹی وی پر دکھا رہے ہیں۔یہ ڈرون 200 کلومیٹر کے فاصلے تک میزائل حملے اور نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے ۔