حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے، آصف زرداری

210

اسلام آباد ( آن لائن )پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے ،ارکانِ اسمبلی حوصلہ بلند رکھیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کوہراساں کررہے ہیں، صرف جے یو آئی کے ممبرنہیں تمام اسمبلی ممبران کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پولیس آفیسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پر عمل نہ کریں۔