لاہور ( آن لائن)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور اس کی تیزی سے گرتی ہوئی حکومت کا آلہ کار بننے سے پرہیز کرنا چاہیے، پارلیمنٹ لاجز میں جماعت الحرار کے کارکنوں کی موجودگی کے خلاف حکومت کے آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا اس قسم کی پاگل پن پر مبنی کارروائیوں کا الزام اپنے سر لینا مناسب نہیں۔ نقصان اٹھانا پڑے گا۔