ضیا الحق کی قبرپرنعرے بازی پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں‘ترجمان بلاول

298

لاہور (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے اسلام آباد میں جنرل(ر)ضیا الحق کی قبر پر جیالوں کی نعرے بازی پر مذمتی بیان جاری کردیا۔بلاول کے ترجمان نے کہا کہ ضیا الحق کی قبر پر نعرے بازی اخلاقی طور پرایک نامناسب واقعہ تھا اوریہ نعرے بازی چند جیالوں کی جانب سے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نعرے بازی پارٹی کی کسی پالیسی کی نمائندگی نہیں اور کسی بھی کارکن کی جانب سے کوئی بھی نازیبا عمل پارٹی کا بیانیہ نہیں ہوسکتا۔ذوالفقارعلی بدر نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کسی ایسے رویوں کی قطعاًحوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔