سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس ٹیم کا خفیہ اطلاع پر جوے کے اڈے پر چھاپا، 22 ملزمان گرفتار، مقدمات درج ، ایس ایس پی سکھرکی جانب سے روہڑی میں بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او روہڑی عبدالحمید مہر کو ہٹاکر یاسر کھوسو کو تعینات اور سماجی برائیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، جس پر ایس ایس پی سکھر کی اسپیشل ٹیم نے روہڑی کے علاقے اسٹیشن روڈ پر پرچی جوا کے اڈوں پر چھاپے مار کر کے 22 ملزمان ملزمان ضمیر میرانی منیر میرانی کامران ،فہیم ، ریاض، صدام و دیگر کو گرفتار کر کے ملزمان سے جوئے کی مختلف اقسام کی گیمز ، آکڑا پرچی بکس تاش کے پتے 60,000 روپے نقدی برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔ایس ایس پی سکھر کی جانب سے سماجی برائیوں کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے شہریوں نے روہڑی کی سیاسی سماجی برائیوں پان پراگ، گٹکا فروش بکیز کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔