نالائق وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں، شازیہ مری

309

کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں، متفقہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرکے حکومت کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی۔ ٹوئٹر پیغام میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو عوامی مارچ جیسی شاندار متحرک مہم چلانے پر سلام پیش کرتے ہیں، ایسی قومی تحریک جو ایک نااہل اور بے حس سلیکٹڈ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ختم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب عوامی مارچ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ بلاول
زرداری کی دوراندیش سیاسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ آج شاندار مہم کے نتیجے میں بالآخر نااہل وزیراعظم کیخلاف متفقہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروایا ہے ،نالائق وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکا ہے اب تحریک عدم اعتماد تحریک ثابت کردیگی کہ وہ پارلیمنٹ کا بھی اعتماد کھوچکے ہیں۔