علیم خان جہانگیر ترین سے ملنے لندن پہنچ گئے،نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع

262

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے رہنما علیم خان جہانگیرترین سے ملنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق علیم خان جہانگیرترین سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پربات کریں گے جب کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی رخصتی کی صورت میں علیم خان اور ن لیگ کی جانب سے مشترکہ وزیراعلیٰ لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما نئی سیاسی جماعت پربھی مشاورت کریں گے، فی الوقت جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کسی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوگا، اگلے عام انتخابات میں جہانگیر ترین اور علیم خان بڑے سیاسی اتحاد کاحصہ ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر آئندہ الیکشن میں جہانگیرترین گروپ کے رکن کے خلاف امیدوارکھڑا نہیں کیاجائے گا۔