بلاول کی پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو آج ظہرانے کی دعوت

305

اسلام آباد (آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو( آج)جمعرات کو ظہرانے پر مدعو کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول کی جانب سے ظہرانہ آج ایک بجے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ ظہرانے میں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری بھی شریک ہوںگے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ظہرانے میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بلاول زرداری اپنے پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔