اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف اور رہنماء احسن اقبال نے امیر جماعت اسلامی سرالحق سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن اتحاد کیلئے جماعت اسلامی سے تعاون طلب کر لیا۔
جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم و دیگر موجود تھے۔میاں شہباز شریف اورامیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سے تعاون کی استدعا کی ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی سراج سے کل ملاقات کی درخواست کی تھی ،سراج الحق نے مہربانی کی اور ملاقات کا وقت دیا۔ اپنی اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ شہبازشریف سعد رفیق اور مریم اورنگزیب کا مشکور ہوں کہ وہ تشریف لائے، شہبازشریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی تجاویز شیئر کی ہیں، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ، معیشت بیٹھ چکی ہے ۔
سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اپنء جماعت کے اجلاس میں شہبازشریف کی باتوں پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد آئینی طریقہ کار ہے، یکسوئی سے اپنی بات قوم کے سامنے رکھیں گے،افراد کی تبدیلی بھی مسئلے کا حل نہیں جب تک نظام نہ بدلا جائے۔ انہوکںنے کہاکہ عوام سے رجوع کرکے نیا مینڈیٹ لیا جانا چاہیے ،شہبازشریف نے ایک حد تک ہماری تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام جماعتوں کو مل کر انتخابی اصلاحات کی طرف جانا چاہیے، انتخابی عمل پر اعتماد بحال کے بغیر انتخابات بھی بے مقصد ہیں۔