پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، احسن اقبال 

395
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، احسن اقبال 

 اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ان کا کہنا تھا اکہ ہماری حکومت نے کچھ غلطیاں کیں ان میں عمران خان اور عارف علوی کے خلاف کیسز کی پیروی نہیں کی،ہم نے انتقامی کارروائی کے الزام سے بچنے کے لیے پارلیمنٹ حملہ کیس کو نظرانداز کیا۔

انہوں نےمزید کہاکہ اگر غیر آئینی کیس اور پرتشدد کیس کی پیروی کرتے تو آج عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہ بیٹھے ہوتے بلکہ جیل میں ہوتے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خیر سگالی کے رویے کے مستحق نہیں تھے۔