راجا پرویز اشرف ایک اور نیب ریفرنس میں بری

203

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پلانٹ میں مبینہ خردبرد کے ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عدالت نے شریک ملزم سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود اور شاہد رفیع کو بری کردیا۔ نیب نے2018ء میں قومی خرانے کو27 ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کیا تھا جس میں7 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔4 ملزمان ظہیرالدین بابر، ریاض کیانی، محمود چشتی اور ڈاکٹرریاض پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔