تحریک عدم اعتماد ضرورکامیاب ہوگی‘ شاہد خاقان عباسی

159

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو احتساب کا اتنا شوق ہے تو چیئرمین نیب بھی خود ہی بن جائیں‘اپوزیشن کو جلسوں، کابینہ اجلاسوں سمیت ہر جگہ دھمکیاں دی جاتی ہیں‘ احتساب کا مشیر ملک سے فرار ہو گیا ہے‘ پی ٹی آئی حکومت کے دور کی کرپشن جلد عوام کے سامنے آئے گی‘ اس حکومت نے نیب کو انتقامی ادارہ بنا دیا ہے‘ احتساب اب پورے پاکستان کے سامنے ہوگا۔